عرب ملک میں سینکڑوں غیرملکیوں کا احتجاج ،وجہ انتہائی دردناک

عرب ملک میں سینکڑوں غیرملکیوں کا احتجاج ،وجہ انتہائی دردناک
عرب ملک میں سینکڑوں غیرملکیوں کا احتجاج ،وجہ انتہائی دردناک

  


کویت سٹی (مانیٹرنگ ڈیسک) کویت میں انتہائی قلیل تنخواہ پر کام کرنے والے خاکروبوں کو آٹھ ماہ سے ان کی قلیل تنخواہ بھی ادا نہیں کی گئی جس کے بعد وہ احتجاج پر مجبور ہوگئے۔

مزیدپڑھیں:سیلفی لیتی نوجوان لڑکی کے ساتھ انہتائی المناک واقعہ،جل کر بھسم ہو گئی

”کویت ٹائمز“پبلک اتھارٹی فار اپلائیڈ ایجوکیشن اینڈ ٹریننگ (PAAET) کے دفاتر کے سامنے گزشتہ روز تقریباً 400 خاکروب احتجاج کے لئے جمع ہوئے۔ مظاہرین کا کہنا تھا کہ PAAET کے ساتھ کنٹریکٹ رکھنے والی چار کمپنیوں کے لئے تقریباً 1100 خاکروب کام کرتے ہیں جنہیں 8 ماہ سے ان کی 60کویتی دینار (تقریباً 20 ہزار پاکستانی روپے) ماہانہ تنخواہ ادا نہیں کی گئی۔ کچھ مظاہرین کا کہنا تھا کہ تنخواہیں نہ ملنے کے باعث وہ گزر اوقات کے لئے طلبا سے کھانا اور دیگر ضروری اشیاءمانگنے پر مجبور تھے۔ احتجاج میں شامل متعدد خاکروبوں کا کہنا تھا کہ تنخواہ کے حصول کے لئے کی جانے والی تمام کوششوں کی ناکامی کے بعد وہ احتجاج پر مجبور ہوئے۔ بدحال خاکروبوں کے طویل احتجاج کے بعد PAAET کے ایک اہلکار نے ان کے ساتھ مذاکرات کئے اور یقین دہانی کروائی کہ ان کا مسئلہ حل کیا جائے گا جس کے بعد احتجاج ختم کردیا گیا۔

مزید : بین الاقوامی


loading...