کیٹروں کے ذریعے زخموں کے علاج کا دلچسپ طریقہ
نیویارک(نیوزڈیسک)اگر جسم کے کسی حصے میں زخم لگ جائے اور اس پر انفیکشن ہوجائے تو ڈاکٹرز کئی طرح کی انٹی بائیوٹک اور مہنگی ادویات کا استعمال کرتے ہیں لیکن قدرت نے کچھ کیڑے ایسے بھی بنائے ہیں جو انسانی جسم کے زخموں سے جراثیم چوس کر ختم کرکے زخموں کو جلد مندمل کرنے میں مدد دیتے ہیں۔
ماہرین صحت کا کہنا ہے کہ یہ کیڑے تین طرح سے زخموں کو ٹھیک کرتے ہیں یعنی وہ زخموں کو صاف کرتے ہوئے زخمی ٹشوز کو مندمل کرتے ہیں،بیکٹیریا کو ختم کرتے ہیں اور پھر تمام زخم کو جلد ٹھیک کرتے ہیں۔یہ بات بھی قابل ذکر ہے کہ جہاں انٹی بائیوٹک اور سرجری سے فائدہ نہ پہنچ رہا ہو تو ان کیڑوں کی مدد سے ٹھیک کیا جاسکتا ہے۔
مزیدپڑھیں:یورپ کا منحو س ترین گاؤں،مقامی افراد نام لینے سے بھی ڈرتے ہیں
Maggot debridement therapy (MDT)کے نام سے جاناجانے والا یہ طریقہ علاج موذی زخموں کو بھی ٹھیک کردیتا ہے۔ایک تحقیق میں یہ بات علم میں آئی کہ ذیابیطس کے ایسے مریض جنہیں ٹانگ میں زخم آئے ہوںان کے لئے یہ طریقہ علاج بہت ہی مفید ہے۔تحقیق میں بتایا گیا کہ یہ کیڑے بیکٹیریا اور نقصان پہنچانے والے جراثیم پر حملہ آور ہوکر انہیں ختم کرتے ہیں اور ساتھ ہی ایسا مواد خارج کرتے ہیں جس سے زخم جلد ٹھیک ہوجاتا ہے۔