انسانوں کیلئے آںکھوں کے بھنوؤں کے حیرت انگیز فوائد
پیرس(نیوزڈیسک)اللہ تعالیٰ نے ہماری ہر چیز بنانے میں کوئی نہ کوئی حکمت رکھی ہے۔جیسے ہاتھوں سے ہم اپنے کام کرتے ہیں،پاﺅںسے ہم چلتے ہیں اور آنکھوں سے ہم دیکھتے ہیں۔لیکن آنکھوں کی بھنوﺅں کا بھی کوئی نہ کوئی کام ضرور ہے۔
خواتین دن میں کافی وقت اپنی بھنوﺅں کو ٹھیک کرنے یا انہیں بنانے سنوارنے میں گزارتی ہیں جو کہ ایک اچھا کام ہے۔آج ہم آپ کو آنکھوں کی بھنوﺅں کے فوائد کے بارے میں بتائیں گے۔
مزیدپڑھیں:دبئی کا بے پردہ خواتین کیلئےاقدام،مفت سروس شروع کر دی
دیکھنے میں مدد
آنکھوں کی بھنوﺅں کی وجہ سے ہمیں اردگرد اور سامنے دیکھنے میں مدد ملتی ہے۔
مٹی سے نجات
بھنوﺅں کی وجہ سے ہماری آنکھوں پر مٹی نہیں پڑتی اور وہ گردوغبار سے محفوظ رہتی ہیں۔اسی طر ح ان میں پانی یا تیز روشنی بھی نہیں جاپاتی اور آنکھیں صاف رہتی ہیں اور بہتر طریقے سے کام کرتی ہیں۔
بھنوﺅں کی عمر
آنکھوں کی بھنوﺅں کی اوسط عمر چار ماہ ہوتی ہے یعنی اس دوران اگر کوئی بال گرے تو دوسرا اس کی جگہ خودبخود لے لیتا ہے۔
چہرے کی شناخت کے لئے
امریکی ادارے MITکی تحقیق میں یہ بات سامنے آئی ہے کہ ان بھنوﺅں کی وجہ سے لوگ دوسرے لوگوں کے چہرے بآسانی پہچان لیتے ہیں۔
آواز اور بھنویں
ہماری بھنوﺅں کا ہماری آواز کے ساتھ بھی تعلق ہے ۔جب ہماری آواز بلند ہونے لگتی ہے تو ہماری آنکھیں سکڑ جاتی ہیں۔اسی طرح جب ہم اپنے جذبات سے مغلوب ہوکر غصہ یا خوشی کا اظہار کرتے ہیں تو آنکھوں کی بھنویں ویسے ہی بڑی یا چھوٹی ہوتی ہیں۔
گھنے بال
بیوٹی ماہرین کا کہنا ہے کہ بھنوﺅں میں بہت زیادہ بال ہوتے ہیں جس کی وجہ سے آنکھیں محفوظ رہتی ہیں۔ایک آنکھ کے اوپر اوسطاً250بال ہوتے ہیں۔