اب آپ اپنے ناپسندیدہ دوستوں کو ایسا تحفہ بھیج سکتے ہیں کہ جس کے ملتے ہی وہ آپ سے دوستی توڑ دیں

اب آپ اپنے ناپسندیدہ دوستوں کو ایسا تحفہ بھیج سکتے ہیں کہ جس کے ملتے ہی وہ ...
اب آپ اپنے ناپسندیدہ دوستوں کو ایسا تحفہ بھیج سکتے ہیں کہ جس کے ملتے ہی وہ آپ سے دوستی توڑ دیں

  


برمنگھم (نیوز ڈیسک) دوستوں کو اچھے اچھے تحائف بھیجنے کے لئے بہت سی کمپنیاں خدمات فراہم کررہی ہیں لیکن پہلی دفعہ ایک کمپنی نے غلیظ ترین تحفہ بھیجنے کی سروس بھی متعارف کروادی ہے۔

مزیدپڑھیں:یہ دو ہیکرز نے ہزارو ں خواتین سے قابل اعتراض تصاویر کس طرح لے اڑے؟جان کر آپ بھی چکرا جائیں گے

Send a Jart نامی کمپنی کا کہنا ہے کہ اگر آپ کسی دوست سے ناراض ہیں تو ان کے ذریعے خاص تحفہ بھیجیں امید ہے کہ دوست اس تحفے کو کھولتے ہی آپ کے ساتھ قطع تعلق کرلے گا۔ کمپنی 10 ڈالر (تقریباً ایک ہزار پاکستانی روپے) کے عوض شیشے کے ایک مرتبان میں جسم سے خارج ہونے والی ہوا قید کرکے بتائے گئے پتے پر بھیج دیتی ہے۔ کمپنی کا کہنا ہے کہ مرتبان میں ایک خصوصی نوٹ بھی لکھ کر رکھا جاتا ہے تاکہ جب آپ کا دوست مرتبان میں سے نوٹ نکالنے کی کوشش کرے تو بدبو اس کا استقبال کرے۔ بھیجنے والا تحفے کے ساتھ اپنا نام بھی لکھوا سکتا ہے یا اسے کمپنی کی طرف سے نامعلوم شخص کی جانب سے بھی بھیجا جاسکتا ہے۔

مزید : ڈیلی بائیٹس


loading...