روز مرہ کونسی غذائیں پیٹ میں اضافے کا باعث بنتی ہیں اور کونسی اسے کم کرتی ہیں؟ماہرین نے انتہائی مفید مشورے دے دیے

روز مرہ کونسی غذائیں پیٹ میں اضافے کا باعث بنتی ہیں اور کونسی اسے کم کرتی ...
روز مرہ کونسی غذائیں پیٹ میں اضافے کا باعث بنتی ہیں اور کونسی اسے کم کرتی ہیں؟ماہرین نے انتہائی مفید مشورے دے دیے

  


نیویارک(مانیٹرنگ ڈیسک) اگر آپ تبخیر معدہ کا شکار ہیں تو فوری طور پر ایک بیج والے پھل اور پتوں والی سبزیاں کھانا چھوڑ دیں، چیونگ چبانا اورایسے مشروبات جن میں گیس ہوتی ہے، کا استعمال بھی ترک کردیں۔ ایک تحقیق میں یہ بات ثابت ہوئی ہے کہ ایک بیج والے بعض پھل آڑو، آلو بخارہ، چیری وغیرہ اورپھول گوبھی اور بند گوبھی جیسی سبزیاں معدے کی گیس میں اضافے کا باعث بنتی ہیں۔ اس کے علاوہ چیونگم چبانے کی عادت اور گیس والے مشروبات پینے سے بڑی مقدار میں ہوا معدے کے اندر چلی جاتی ہے جو اپھارے کا باعث بنتی ہے۔

مزیدپڑھیں:سانس کی بیماری میں مبتلا افراد کیلئے بہترین اور بد ترین غذائیں

ایسے میں تبخیر معدہ کے مریض کو کھانے کے بعد اپنا پیٹ بھرا ہوا محسوس ہوتا ہے حالانکہ اس نے زیادہ کھانا نہیں کھایا ہوتا۔ڈاکٹر گلینوائل نے بتایا کہ تیزی کے ساتھ کھاناکھانے، کھانے کے دوران باتیں کرنے اور پائپ کے ساتھ مشروبات پینے سے بھی معدے میں گیس بھرتی ہے اور تبخیر معدہ میں اضافہ ہوتا ہے۔انہوں نے بتایا کہ تبخیر معدہ کے مریضوں کو گندم ، چاول سمیت تمام اجناس کھانی چاہئیں،لیکن ان میں نمک یا چینی کی مقدار کم رکھیں۔مچھلی یا بکرے اور گائے کا گوشت بھی استعمال کریں لیکن زیادہ مصالحہ دار نہ ہو۔ تازہ سبزیاں گاجر ، مولی ٹماٹر ، آلو وغیرہ کھانا بھی تبخیرمعدہ کے انسداد میں فائدہ مند ثابت ہوگا۔

مزید : تعلیم و صحت


loading...