دبئی کے شاپنگ مال میں عرب خاتون مصر ی اداکارہ پر ٹوٹ پڑی،وجہ کیا بنی ؟جانئے

دبئی کے شاپنگ مال میں عرب خاتون مصر ی اداکارہ پر ٹوٹ پڑی،وجہ کیا بنی ؟جانئے
دبئی کے شاپنگ مال میں عرب خاتون مصر ی اداکارہ پر ٹوٹ پڑی،وجہ کیا بنی ؟جانئے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

دبئی(مانیٹرنگ ڈیسک) دبئی کے شاپنگ مال میں ایک خاتون نے فحش لباس پہننے پر مصری اداکارہ عبیرہ صابری کو کھری کھری سنا دیں۔ اداکارہ مختصر لباس پہن کر مال میں شاپنگ کر رہی تھیں، اس وقت تیونس کی اداکارہ فریال یوسف بھی ان کے ہمراہ تھیں۔ واقعے کی ویڈیو آناً فاناً سوشل میڈیا میں پھیل گئی، ویڈیو آنے پر دبئی پولیس کے سربراہ میجر جنرل خلیل ابراہیم المنصوری نے کہا کہ دبئی آنے والے سیاح اور مقامی رہائشی دونوں قابل عزت ہیں،انہوں نے کہاکہ خاتون نے اداکارہ کی ذاتیات پر حملہ کیا ہے، لباس کا انتخاب ہر شخص کی اپنی مرضی پر منحصر ہے، کوئی انہیں مجبور نہیں کر سکتا، تاہم خلیل ابراہیم نے جھگڑا کرنے والی خاتون کی شناخت نہیں بتائی۔

مزیدپڑھیں:چین کا انوکھا تفریحی پارک ،انسانوں کو موت کا مزہ چکھا دے

جھگڑے کے بعد اداکارہ عبیرہ کا کہنا تھا کہ میں اس وقت ایک بوتیک کے ٹرائی روم کے باہرموجود تھی اور انہوں نے بوتیک کے اسسٹنٹ کو لباس کا سائز تبدیل کرکے لانے کو کہا تھا کیونکہ جو لباس میں نے ٹرائی کیا وہ میرے سائز کا نہیں تھا۔انہوں نے کہا کہ اس واقعے پر افسردہ ہوں اور اس سے میری ساکھ بری طرح متاثر ہوئی ہے۔ اس موقع پر اداکارہ نے جھگڑا کرنے والی خاتون کے خلاف قانونی چارہ جوئی کرنے کا اعلان بھی کیا۔ اس حوالے سے اطلاعات ہیں کہ اداکارہ اپنے وکیل سے رابطے میں ہے اور جلد خاتون کے خلاف عدالت سے رجوع کریں گی۔

مزید :

ڈیلی بائیٹس -