ایف بی آرکی بجلی کے بلوں، دکانوں پر این ٹی این نمبر لکھنے کی تجویز

ایف بی آرکی بجلی کے بلوں، دکانوں پر این ٹی این نمبر لکھنے کی تجویز

اسلام آباد (این این آئی) ایف بی آرنے بجلی کے بلوں اورتمام چھوٹی بڑی دکانوں پراین ٹی این نمبرلکھنے کی تجویزدیدی۔ایف بی آرنے آئندہ بجٹ میں چھوٹے بڑے تاجروں کو ایک صف میں کھڑے کرنے کی تجویزدی ہے۔ صنعتی اورکمرشل بجلی کنکشن کیلئے این ٹی این نمبرلازمی قراردیا جائے۔ بجلی بل پربھی این ٹی این نمبر لکھا جائے۔ ایف بی ایرنے تجویزدی ہے کہ این ٹی این نمبرکو ہرچھوٹی بڑی دکان پربھی لکھا جائے اوردکان پراین ٹی این نمبرنہ لکھنے کی صورت میں بھاری جرمانہ کیا جائے۔

مزید : کامرس


loading...