نیڈا نے 17 سرکاری اداروں کے نمائندوں کو 4 روزہ تربیت کورس مکمل کروا دی

نیڈا نے 17 سرکاری اداروں کے نمائندوں کو 4 روزہ تربیت کورس مکمل کروا دی

لاہور(کامرس رپورٹر) نیشنل انسٹیٹیوٹ آف ڈیزائن اینڈ انیلیسس (نیڈا) نے کام کے دوران حفاظتی انتظامات سے متعلق 17 سرکاری اداروں کے نمائندوں کو 4 روزہ تربیت کورس مکمل کروا دی۔ متذکرہ تربیتی کورس کے لئے ٹیکنالوجی اپگریڈیشن اینڈ سکل ڈویلپمنٹ کمپنی (ٹسڈک) کے ذیلی ادارے نیڈا کو خیبرپختونخواہ حکومت کے ڈائریکٹوریٹ آف سائنس اینڈ ٹیکنالوجی اور ورلڈ انسٹیٹیوٹ آف ہیلتھ اینڈ سیفٹی (وش) کا تعاون حاصل تھا۔ برطانیہ کے انسٹیٹوٹ آف اکوپیشنل سیفٹی اینڈ ہیلتھ (ائی او ایس ایچ) کے اس تربیتی کورس کے لئے مقامی ضرورت کے مطابق خصوصی نصاب مرتب کیا گیا تھا، جسے پڑھنے کے لئے نیڈا پشاور مرکز نے آئی او ایس ایچ برطانیہ کے تصدیق شدہ ٹریننر سمیع الرحمان کی خدمات حاصل کی تھیں۔ تکنیکی تربیت کے اس کورس میں امیدواروں کو صحت اور حفاظت متعلق خطرات کی شناخت، ان سے بچاؤ اور ہنگامی حالت صورتحال میں ان خطرات سے نمٹنے اور موثر انداز میں دوسروں کو آگاہی فراہم کرنے کی تربیت فراہم کریں گے۔ ترجمان نیڈا کے مطابق انسٹیٹیوٹ نے کسی بھی ادارے میں دوران کام پیش آنے والے صحت اور حفاظت سے متعلق خطرات سے بچاؤ کے لئے اس کورس کا انعقاد کیا تھا۔

جس میں مقامی صنعتی شعبے کی ضرورتوں کو خصوصی طور پر مدنظر رکھا گیا تھا۔

نیڈا مستقبل میں ابھی سرکاری اور نجی شعبے کے لئے اس قسم کے متعدد تربیتی پروگرامز ترتیب دے رہا ہے، تاکہ آئے روز پیش آنے والے حادثات سے بچا جا سکے۔ کورس کے اختتام پر ڈائریکٹوریٹ آف سائنس اینڈ ٹیکنالوجی کے ڈائریکٹر نے تربیت حاصل کرنے والے امیدواروں میں سرٹیفیکیٹس تقسیم کئے۔

مزید : کامرس


loading...