کراچی سٹاک مارکیٹ ،اتار چڑھاؤ کے بعد مندا ،انڈیکس 31000کی نفسیاتی حد سے گر گیا

کراچی سٹاک مارکیٹ ،اتار چڑھاؤ کے بعد مندا ،انڈیکس 31000کی نفسیاتی حد سے گر گیا

 کراچی (اکنامک رپورٹر) کراچی میں اسٹاک ایکس چینج میں کاروباری ہفتے کے آخری روز جمعہ کو اتارچڑھاؤ کے بعد مندی رہی اور کے ایس ای 100انڈیکس 31000کی نفسیاتی حد سے گرگیا ۔ سرمایہ کاری مالیت میں27ارب50کروڑ روپے سے زائد کی کمی ،کاروباری حجم گذشتہ روز کی نسبت18.03فیصدکم جبکہ52.80فیصد حصص کی قیمتوں میں کمی ریکارڈ کی گئی۔حکومتی مالیاتی اداروں،مقامی بروکریج ہاؤسز اور دیگر انسٹی ٹیوشنز کی جانب سے توانائی ،سیمنٹ ،پٹرولیم اور فرٹیلائزر سیکٹر میں خریداری کے باعث کاروبار کا آغازمثبت زون میں ہوا۔ ٹریڈنگ کے دوران ایک موقع پر کے ایس ای 100انڈیکس 33133پوائنٹس کی بلند سطح پر بھی ریکارڈ کیا گیا تاہم تاہم ملک میں جاری سیاسی بے چینی اورامن و امان کی ناگفتہ بہ صورت حال کے باعث تیزی کے اثرات کے زائل ہوگئے ۔مارکیٹ کے اختتام پر کے ایس ای 100انڈیکس 64.53پوائنٹس کمی سے 33039.20پوائنٹس پر بند ہوا ۔ مجموعی طور پر339کمپنیوں کے حصص کا کاروبار ہوا ،جن میں سے135کمپنیوں کے حصص کے بھاؤ میں اضافہ179کمپنیوں کے حصص کے بھاؤ میں کمی جبکہ25کمپنیوں کے حصص کے بھاؤ میں استحکام رہا ۔سرمایہ کاری مالیت میں27ارب50کروڑ 31لاکھ91ہزار248روپے کی کمی ریکارڈ کی گئی جبکہ سرمایہ کاری کی مجموعی مالیت گھٹ کر71کھرب81ارب 92کروڑ37لاکھ 80ہزار 151روپے ہوگئی ۔جمعہ کو مجموعی طور پر کاروباری سرگرمیاں17کروڑ 49لاکھ14ہزار 540شیئرز رہیں جوجمعرات کے مقابلے میں3کروڑ84لاکھ83ہزار830 شیئرزکم ہیں۔

قیمتوں کے اتار چڑھاؤ کے حساب سے باٹا پاک کے حصص سرفہرست رہے ،جس کے حصص کی قیمت161.50روپے اضافے سے3391.50روپے اورہینو پاک موٹرز کے حصص کی قیمت38.16روپے اضافے سے1070.07روپے ہوگئی ۔نمایاں کمی یونی لیور فوڈز کے حصص میں ریکارڈ کی گئی ،جس کے حصص کی قیمت77.37روپے کمی سے7500.00جبکہ کولگیٹ پامولو کے حصص کی قیمت40.00روپے کمی سے1430.00روپے ہوگئی ۔جمعہ کو بینک آف پنجاب کی سرگرمیاں2کروڑ86لاکھ99ہزار500 شیئرز کے ساتھ سرفہرست رہیں ،جس کے شیئرز کی قیمت53پیسے اضافے سے9.81روپے جبکہ بائیکو پٹرولیم کی سرگرمیاں2کروڑ4لاکھ51ہزار شیئرز کے ساتھ دوسرے نمبر پر رہیں ،جس کے شیئرز کی قیمت23پیسے اضافے سے14.32روپے ہوگئی ۔ کے ایس ای 30انڈیکس122.15پوائنٹس کمی سے 21045.79پوائنٹس ،کے ایم آئی 30انڈیکس235.25پوائنٹس کمی سے 54117.61جبکہ کے ایس ای آل شیئرز انڈیکس73.11پوائنٹس کمی سے 23262.65پر بند ہوا ۔

مزید : کامرس


loading...