لاہور سٹاک مارکیٹ

لاہور سٹاک مارکیٹ

 لاہور(کامرس رپورٹر) لاہور سٹاک ایکسچینج میں جمعہ کے روز مندی کا رجحان رہا -مجموعی طور پر76کمپنیوں کے حصص میں کاروبارہوا۔9کمپنیوں کے حصص میں اضافہ9کمپنیوں کے حصص میں کمی جبکہ58کمپنیوں کے حصص میں استحکام رہا۔ ایل ایس ای25 انڈیکس5.14پوائنٹس کی کمی کے ساتھ5579.50 بندہوا۔ مارکیٹ میں کل16لاکھ79ہزار200 حصص کا کاروبار ہو ا ۔ جبکہ گزشتہ روز9لاکھ35ہزار800حصص کا لین دین ہوا تھا ۔ مارکیٹ میں جن کمپنیوں کے سودے سرفہرست رہے ان میں بنک آف پنجاب لمیٹڈ7لاکھ22ہزار500حصص ۔ لفارج پاکستان سیمنٹ لمیٹڈ کے2 لاکھ57 ہزار حصص فروخت ہوئے۔

۔ پاکستان انٹر نیشنل ایئر لائنز کارپوریشن لمیٹڈ کے2 لاکھ 40ہزارحصص فروخت ہوئے۔ آج سب سے زیادہ اضافہ ماری پٹرولیئم پاکستان لمیٹڈ کے حصص میں ہوا جس کی قیمت4.68 روپے بڑھ گئی ۔ سب سے زیادہ کمی پاکستان ریفائنری لمیٹڈ (رائٹ ) کے حصص میں ہوئی جس کی قیمت1.96روپے کم ہو گئی۔

مزید : کامرس


loading...