شرا پووا، آزارینکا، کویٹوا اور ہالپ روم اوپن ٹینس ویمنز سنگلز کوارٹر فائنل میں داخل
روم (اے پی پی) ماریا شرا پووا، وکٹوریہ آزارینکا، پیٹرا کویٹووا اور سیمونا ہالپ فتوحات برقرار رکھتے ہوئے روم اوپن ٹینس ویمنز سنگلز کوارٹر فائنل میں پہنچ گئیں۔ ولیمز سسٹرز شکستوں کے بعد ٹائٹل کی دوڑ سے باہر ہو گئیں۔ اٹلی میں جاری ایونٹ میں کھیلے گئے ویمنز سنگلز ایونٹ کے پری کوارٹر فائنل میچ میں وکٹوریہ آزارینکا نے عمدہ کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے ڈیگو کو ہرا کر کوارٹر فائنل میں جگہ بنائی، سرینا ولیمز انجری مسائل کے باعث ایونٹ سے دستبردار ہو گئیں اور میک ہالے کوارٹر فائنل میں داخل ہو گئیں۔
، ایک اور میچ میں روس کی گولڈن گرل ماریا شرا پووا نے جووا نوسکی کو زیر کر کے کوارٹر فائنل تک رسائی حاصل کی۔ رومانیہ کی سیمونا ہالپ نے امریکہ کی وینس ولیمز کو شکست دے کر کوارٹر فائنل کیلئے کوالیفائی کر لیا۔