انضمام الحق کو قومی کرکٹ ٹیم کا بیٹنگ کوچ مقرر کرنے کی تجویز زیر غور

انضمام الحق کو قومی کرکٹ ٹیم کا بیٹنگ کوچ مقرر کرنے کی تجویز زیر غور

لاہور(آئی این پی) قومی کرکٹ ٹیم کے بیٹنگ کوچ گرانٹ فلاور کو قربانی کا بکرا بنانے کا فیصلہ کر لیا گیا، چیئرمین پی سی بی نے انہیں عہدے سے ہٹا کر انضمام الحق کو کوچ مقرر کرنے کی تجویز پر غورشروع کر دیا ۔میڈیا رپورٹس کے مطابق زمبابوے سے تعلق رکھنے والے گرانٹ فلاور کو گزشتہ سال اس وقت یہ عہدہ سونپا گیا تھا جب ٹیم کے کوچنگ ڈیو واٹمورعہدے سے الگ ہوئے تھے، پی سی بی نے وقار یونس کو ہیڈ کوچ مقرر کرنے کے ساتھ ساتھ گرانٹ فلاور کو ٹیم کا بیٹنگ کوچ مقرر کیا تھا۔ گرانٹ فلاور کی کوچنگ کے دوران پاکستانی ٹیم کی بیٹنگ میں کوئی تبدیلی نہیں آئی، ٹیم کو تب سے اب تک 6 ون ڈے سیریز میں شکست ہوئی ہے اور ان 6 میں سے 4 سیریز میں پاکستانی ٹیم کی ناقص بیٹنگ اس شکست کی وجہ بنی۔ گرانٹ لیوڈن اور گرانٹ فلاور کا کنٹریکٹ جولائی میں ختم ہو رہا ہے تاہم پی سی بی دونوں کو ایک مہینہ پہلے ہی رخصت کرنے پر غور کر رہا ہے، اگر ایسا نہ کیا گیا تو بھی دونوں کے کنٹریکٹ میں توسیع کا امکان نہیں ہے۔

مزید : کھیل اور کھلاڑی


loading...