کیلیفورنیا سائیکل ریس، پانچواں مرحلہ مارک کیونڈش نے جیت لیا

کیلیفورنیا سائیکل ریس، پانچواں مرحلہ مارک کیونڈش نے جیت لیا

کیلیفورنیا(آئی این پی )برطانیہ کے مارک کیونڈش نے کیلیفورنیا سائیکل ریس کا پانچواں مرحلہ جیت لیا، لیٹویا کے ٹومس اسکوجنزکی مجموعی برتری برقرارہے۔میڈیا رپورٹس کے مطابق سانتا باربرا سے سانتا کلیریٹا تک ریس کا پانچواں مرحلہ 175 کلومیٹرپرمحیط تھا جس میں 4چڑھائیاں بھی شامل تھیں، برطانوی رائیڈرمارک کیونڈش نے بارش کے باوجود اسپرنٹ فنش میں سب سے پہلے فنشنگ لائن عبورکی،کیونڈش نے مقررہ فاصلہ 3 گھنٹے 51 منٹ 57 سیکنڈزمیں طے کرکے ایونٹ میں تیسرا مرحلہ اپنے نام کیا، بیلجئیم کے زیکونے اتنے ہی وقت کے ساتھ دوسری اورسلواکیہ کے پیٹرسگان نے تیسری پوزیشن حاصل کی۔

مزید : کھیل اور کھلاڑی


loading...