ثانیہ مرزا اور ہنگس روم اوپن ٹینس ویمنز ڈبلز سیمی فائنل میں پہنچ گئیں

ثانیہ مرزا اور ہنگس روم اوپن ٹینس ویمنز ڈبلز سیمی فائنل میں پہنچ گئیں

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

روم (اے پی پی) بھارتی پلیئر ثانیہ مرزا اور ان کی سوئٹزرلینڈ کی جوڑی دار مارٹینا ہنگس پیش قدمی کے سلسلے کو بڑھاتے ہوئے روم اوپن ٹینس ویمنز ڈبلز سیمی فائنل میں پہنچ گئیں۔ مرزا اور ہنگس نے کوارٹر فائنل میں جولیا جارجز اور ایسپی نوسا کو شکست دی۔ اٹلی میں جاری ایونٹ میں کھیلے گئے ویمنز ڈبلز ایونٹ کے کوارٹر فائنل میچ میں مرزا اور ہنگس نے عمدہ کھیل پیش کرتے ہوئے جولیا جارجز اور ایسپی نوسا کو سٹریٹ سیٹس میں دلچسپ مقابلے کے بعد 6-4 اور 6-3 سے ہرا کر سیمی فائنل کیلئے کوالیفائی کر لیا۔