قیصر جاوید نے اداکارہ ماہ نور کو پاکستانی سری دیوی کا خطاب دیدیا

قیصر جاوید نے اداکارہ ماہ نور کو پاکستانی سری دیوی کا خطاب دیدیا
قیصر جاوید نے اداکارہ ماہ نور کو پاکستانی سری دیوی کا خطاب دیدیا

  


لاہور ( این این آئی) سینئر اسٹیج ڈرامہ ڈائریکٹر قیصر جاوید نے اداکارہ ماہ نور کو پاکستانی سری دیوی کا خطاب دیدیا ۔ ڈائریکٹر قیصر جاوید کا کہنا ہے کہ ہمارے اسٹیج ڈراموں میں باصلاحیت اداکارائیں موجود ہیں جو اپنی خوبصورتی کے ساتھ اپنی پرفارمنس کے باعث بھی مقبول ہیں ۔ مگر ان میں اداکارہ ماہ نور ایسی اداکارہ ہے جس کو پاکستانی سری دیوی کہا جا سکتا ہے ۔ اس اداکارہ نے فلموں اور اسٹیج ڈراموں میں اپنی قابلیت کا لوہا منوایا ہے ۔ ’’ این این آئی‘‘ سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ مستقبل میں ماہ نور کا شمار اسٹیج ڈرامہ اور پاکستان فلم انڈسٹری کی صف اول کی اداکاراؤں میں ہو گا ۔ انہوں نے کہا کہ کہا کہ مجھے ماہ نور میں سری دیوی کی جھلک نظر آتی ہے ۔ 

مزید : کلچر


loading...