سرفرازاحمد 19مئی کورشتہ ازدواج میں منسلک ہونگے

سرفرازاحمد 19مئی کورشتہ ازدواج میں منسلک ہونگے

لاہور ( این این آئی) قومی ون ڈے اورٹی ٹونٹی ٹیم کے نائب کپتان سرفرازاحمد 19مئی کورشتہ ازدواج میں منسلک ہوں گے۔پاکستان کی ون ڈے اور ٹی ٹونٹی ٹیم کے نائب کپتان سرفراز احمد کی فیملی نے مصروف ترین سیزن کے دوران ان کے سر پرسہرہ سجانے کا فیصلہ کرلیا ہے۔ خاندان والوں نے وکٹ کیپر بیٹسمین کی شریک حیات کا انتخاب کرکے انہیں شادی کی تاریخ بھی طے کردی ہے۔ 6سال بعد زمبابوے کی کرکٹ ٹیم پاکستان میں مختصر سیریز کھیلنے کیلئے 19مئی (منگل )کو پاکستان پہنچ رہی ہے اور اسی روز سرفراز احمد شادی کریں گے۔سرفراز احمد کی شادی کی تاریخ پہلے 25مئی رکھی گئی تھی۔ لیکن زمبابوے کیخلاف ہوم سیریز اور قومی ٹی ٹونٹی سپرایٹ ٹورنامنٹ کیلئے تاریخ میں تبدیلی کی گئی۔

مزید : کھیل اور کھلاڑی


loading...