شاہ رخ خان کے ساتھ رومانٹک فلم بنانے کا خواہاں ہوں ، آنند ایل رائے

شاہ رخ خان کے ساتھ رومانٹک فلم بنانے کا خواہاں ہوں ، آنند ایل رائے

ممبئی (آن لائن) ڈائریکٹر آنند ایل رائے شاہ رخ خان کے ساتھ رومانٹک فلم بنانے کے خواہاں ہیں ۔ اپنے ایک انٹرویو میں انہوں نے کہا کہ جس طرح میں اپنی فلموں میں رومانس پیش کرتا ہوں اسی طرح کی ایک فلم میں شاہ رخ خان کے ساتھ بھی بنانا چاہتا ہوں کیونکہ اس حولے سے وہ بہترین ادکار ہیں انہوں نے کہا کہ جب بھی میرے پاس ایسا کچھ پرجوش ہوا اور مجھے محسوس ہوا کہ وہ اسے پسند کرینگے تو یقیناً میں ان سے رابطہ کرونگا انہوں نے کہا کہ جی پہلی بار شاہ رخ سے ملا تو میں بہت شرمیلا تھا جبک وہ مجھے بالکل پرسکون لگے اور اس کے بعد سے میرا ان سے ہمیشہ رابطہ رہتا ہے انہوں نے کہا کہ ان دنوں میری تمام تر توجہ اپنی آنیوالی فلم تنو ویڈز منوریٹر کی ریلیز پر ہے ۔

مزید : کلچر


loading...