علی کاظمی نے بھارتی پنجابی فلم سردار جی کی ڈبنگ مکمل کرادی

علی کاظمی نے بھارتی پنجابی فلم سردار جی کی ڈبنگ مکمل کرادی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


کراچی (یوا ین پی) ٹی وی اداکار و ماڈل علی کاظمی نے زیر تکمیل رومانوی و کامیڈی بھارتی پنجابی فلم سردار جی کی ڈبنگ مکمل کرادی۔فلم کے ہدایتکار روہت جگ راج ہیں۔ فلم میں علی کاظمی کے ساتھ بھارتی فنکاروں نے بھی کام کیا ہے۔ فلم کا پہلا ٹریلر 18 مئی کو ریلیز کیا جائے گا جبکہ مذکورہ فلم 26 جون کو سینما گھروں کی زینت بنے گی۔ اداکار علی کاظمی نے میڈیا سے گفتگوکرتے ہوئے کہا کہ دونوں ممالک کے درمیان ثقافتی تعلقات کی بحالی و استحکام میں مشترکہ فلمسازی اہم کردارادا کرسکتی ہے۔فنکار ہونے کے ناطے ہم اپنا کردار ادا کررہے ہیں ، مشترکہ فلمسازی کے لئے دونوں ممالک کے فلمسازوں کو آگے آنا ہوگا۔علی کاظمی کا کہنا تھا کہ مزید بھارتی فلموں کی آفرز ہیں ، ایک اور فلم میں کام کررہا ہوں اس کے علاوہ انگریزی فلمیں بھی ہیں جبکہ ٹی وی ڈراموں کی ریکارڈنگ بھی جاری ہے۔

مزید :

کلچر -