الحمرا آرٹس کونسل کے سابق اسٹیج مینیجر اور پرسنل سٹاف آفیسر حبیب الرحمن کی والدہ کی رسم قل ادا کر دی گئی

الحمرا آرٹس کونسل کے سابق اسٹیج مینیجر اور پرسنل سٹاف آفیسر حبیب الرحمن کی ...

لاہور ( این این آئی) الحمرا آرٹس کونسل کے سابق اسٹیج مینیجر اور پرسنل سٹاف آفیسر حبیب الرحمن کی والدہ کی رسم قل ادا کر دی گئی ۔ تفصیل کے مطابق جمعرات کے روز حبیب الرحمن کی والدہ کو جان لیوا ہارٹ اٹیک ہوا جس کے باعث وہ اپنے خالق حقیقی سے جا ملیں ۔ ان کو نماز عصر کے بعد سینکڑوں سوگواروں کی موجودگی میں سپرد خاک کر دیا گیا تھا ۔گزشتہ روز ان کی رسم قل میں الحمرا آرٹس کونسل کے سٹاف سمیت دیگر نے شرکت کی ۔ جبکہ چیئرمین الحمرآرٹس کونسل عطاء الحق قاسمی اور ایگزیکٹوڈائریکٹر کیپٹن (ر) عطاء محمد خان نے بھی حبیب الرحمن سے تعزیت کا اظہار کیا ۔

مزید : کلچر


loading...