ایشوریا رائے کانز فلمی میلے میں فلم ’’ذبہ‘‘ کا ٹریلر (آج) لانچ کریں گی

ایشوریا رائے کانز فلمی میلے میں فلم ’’ذبہ‘‘ کا ٹریلر (آج) لانچ کریں گی

ممبئی (اے پی پی) اداکارہ ایشوریا رائے 68 ویں کانز فلمی میلے میں اپنی فلم جذبہ کا خصوصی ٹریلر 16 مئی کو لانچ کریں گی۔ ذرائع کے مطابق ایشوریا رائے بچن کی فلم جذبہ ان کو دوبارہ بالی وڈ میں لیکر آئے گی کانز میں اقوام متحدہ کے ایک پینل اجلاس میں شریک ہوں گی جو خواتین کو بااختیار بنانے کے حوالے سے ہوگا اوروہ اس بند کمرے کے اجلاس میں اپنی فلم جذبہ کا ٹریلر لانچ کریں گی۔ بھارتی ذرائع ابلاغ کے مطابق یو این پینل میڈیا میں خواتین کے کردار اور صنفی مساوات پر بحث کرے گا۔

مزید : کلچر


loading...