’’ ایکس فائل‘‘ آئندہ سال جنوری سے دوبارہ شروع ہوگا

’’ ایکس فائل‘‘ آئندہ سال جنوری سے دوبارہ شروع ہوگا

لاس اینجلس(اے پی پی) معروف امریکی ٹی وی پروگرام ایکس فائل آئندہ سال جنوری سے دوبارہ شروع ہوگا۔ ایکس فائل میں فوکس مولڈر اور ڈینا سکالی کے روپ ان کے پرستار ایک بار پھر اداکار ڈیوڈڈ چووی اور اداکارہ گیلین اینڈرسن کو دیکھ سکیں گے۔ اس مرتبہ پروگرام کو ’’ایکس فائل۔ آئی وانٹ ٹو بیلیو‘‘ کا نام دیا گیا ہے۔ فاکس کے مطابق یہ ڈرامہ سیریز ابتدائی طور پر 6 قسطوں پر مشتمل ہوگا۔ مذکورہ ڈرامہ سیریز 2002ء میں اختتام پذیرہوئی تھی اور اسے دنیا بھر میں بڑے شوق سے دیکھا جاتا تھا۔

مزید : کلچر


loading...