اداکار ول سمتھ نے ویٹرس کو 900 ڈالر ٹپ دیکر سب کو حیران کردیا

اداکار ول سمتھ نے ویٹرس کو 900 ڈالر ٹپ دیکر سب کو حیران کردیا

لاس اینجلس (اے پی پی) ہال وڈ اداکار ول سمتھ نے ایک ریستوران میں کھانا کھانے کے بعد ویٹرس کو 900 ڈالر ٹپ دیکر سب کو حیران کردیا۔ ذرائع کے مطابق ول سمتھ جو اپنے کردار ’’فریش پرنس آف بل ائر‘‘ کی وجہ سے مشہور ہوئے تھے نے اپنی بیگم ایما کے ساتھ ایک مہنگے ریستوران میں شاندار ڈنر کیا جس میں ان کے ہمراہ ایک ماڈل اور 13 کے قریب بزنس پارٹنرز بھی موجود تھے۔ اس دوران ول سمتھ وہاں موجود ایک جرمن ویٹرس کی کارکردگی سے بہت خوش ہوا اور جانے سے قبل اس کو 900ڈالر کی ٹپ دیدی۔ ویٹرس کو پہلے یقین نہ آیا تاہم اس نے بعد میں اپنے ساتھیوں کے ساتھ شفٹ کے اختتام پر دعوت اڑائی ۔

مزید : کلچر


loading...