اداکارہ ماہ نور کے منیجر ارسلان سنی ہسپتال سے گھر منتقل

اداکارہ ماہ نور کے منیجر ارسلان سنی ہسپتال سے گھر منتقل

لاہور ( این این آئی ) اداکارہ ماہ نور کے مینیجر ارسلان سنی ہسپتال سے گھر منتقل ہو گئے ۔ تفصیلات کے مطابق چند روز قبل ارسلان سنی کو عمران راجہ نامی شخص نے فائرنگ کر کے شدید زخمی کر دیا تھا جس پر انہیں فوری طبی امداد کے لئے جناح ہسپتال منتقل کیا گیا تھا جہاں ڈاکٹروں نے ان کا بروقت آپریشن کر کے پیٹ میں سے گولیاں نکال دی تھیں ۔ ایک ہفتے تک ہسپتال میں زیر علاج رہنے کے بعد گزشتہ روز ڈاکٹروں نے ان کو گھر جانے کی اجازت دیدی جس پر ارسلان سنی اپنے گھر منتقل ہو گئے ۔ تاہم ارسلان سنی پر حملہ کرنے والے ملزمان تاحال گرفتار نہیں ہو سکے ۔

مزید : کلچر


loading...