اداکارہ آفرین کی دو ماہ بعد محفل تھیٹر میں واپسی

اداکارہ آفرین کی دو ماہ بعد محفل تھیٹر میں واپسی

لاہور ( این این آئی) اداکارہ آفرین کی دو ماہ بعد محفل تھیٹر میں واپسی ، نئے شروع ہونیوالے اسٹیج ڈرامہ ’’ پی کے پارٹ 2‘‘ میں پرفارم کر رہی ہیں ۔ بتایا گیا ہے کہ اداکارہ آفرین لاہور کے دیگر پرائیویٹ تھیٹروں کے ساتھ فیصل آباد میں بھی اسٹیج ڈرامے کرنے کے بعد دوبارہ محفل تھیٹر میں پرفارم کر رہی ہیں ۔ نئے شروع ہونیوالے اسٹیج ڈرامہ ’’ پی کے پارٹ 2‘‘ کی کاسٹ میں اداکارہ آفرین ، صوبیہ خان ، ماہ نور ، نسیم وکی ، سخاوت ناز ، گلفام ، قیصر پیا ، شاہد خان سمیت دیگر اداکار شامل ہیں ۔ ڈرامے کے پروڈیوسر علی رضا ہیں ۔

مزید : کلچر


loading...