اداکارہ زرین خان28برس کی ہو گئیں

اداکارہ زرین خان28برس کی ہو گئیں
اداکارہ زرین خان28برس کی ہو گئیں

  


ممبئی(این این آئی) فلم ’ویر‘ میں اداکار سلمان خان کی ہیروئن کا کردار نبھا کر شہرت حاصل کرنیوالی اداکارہ زرین خان 28 برس کی ہوگئی ہیں۔ زرین خان 14مئی 1987ء کو بھارتی شہر ممبئی میں ایک مسلم پٹھان گھرانے میں پیدا ہوئیں،انہوں نے اپنی تعلیم ممبئی میں ہی مکمل کی۔ زرین خان نے اپنے کریئر کا آغاز ماڈلنگ سے کیا۔اسکے بعد دو ہزار نو میں فلم ویر کے ذریعے بالی وڈ میں قدم رکھا۔اس فلم میں انکے ساتھ سلمان خان جلوہ گر ہوئے تھے، زرین خان کی مقبولیت کا ایک راز بالی وڈ اداکارہ کترینہ کیف سے مشابہت بھی ہے، بہت سے لوگوں کا کہنا ہے کی ان کی لک کترینہ جیسی ہے۔

مزید : کلچر


loading...