پریانکا چوپڑا اب چھوٹی اسکرین پربھی نظر آئیں گی

پریانکا چوپڑا اب چھوٹی اسکرین پربھی نظر آئیں گی

ممبئی(این این آئی)بڑ ی اسکرین پر کامیابیوں کے بعد بالی ووڈ کی دیسی گرل پریانکا چوپڑا چھوٹی اسکرین پراب نظر آئیں گی ، منفرد کرداروں اور جاندار اداکاری کرنے والی پریانکا چوپڑا کی سلور اسکرین پر کامیابیوں کا سلسلہ ابھی جاری ہے۔پر وہ دے رہی ہیں اب ان کامیابیوں کوایک نیا رخ اور کررہی ہیں ایک ٹی وی ڈرامے میں کام ،وہ نظر آئے گا امریکی ٹی وی چینل پر ،اس ٹی وی ڈرامے میں پریانکا نظر آئیں گی ایف بی آئی ایجنٹ کے روپ میں۔پریانکا کہتی ہیں ڈرامے میں اداکاری ایک نیا تجربہ ہے جو شائقین ضرور پسند کریں گے۔

مزید : کلچر


loading...