فلم عشق دریاں 29مئی کو ریلیز ہوگی

فلم عشق دریاں 29مئی کو ریلیز ہوگی

ممبئی (آن لائن) بالی ووڈ اداکار مہکشائے چکرا بورتی اور ایو یلائن شرما کی رومانٹک ڈرامہ فلم ’’ عشق دریاں ‘‘ انتیس مئی کو سینما گھروں کی زینت بنے گی ۔ فلم کے پروڈیوسر راجیش بنگا نے بتایا کہ ہمیں فلم عشق دریاں کی ریلیز کی تاریخ مل گئی ہے اور اب یہ فلم انتیس مئی کو ریلیز ہوگی ۔ انہوں نے کہا کہ فلم پروموشن کرنیوالی ٹیم کو عوام کی جانب سے شاندار ریسپانس مل رہا ہے انہوں نے کہا کہ ہم فلم کی پروموشن کے دوران زیادہ سے زیادہ لوگوں تک رسائی حاصل کرنا چاہتے ہیں تاکہ اس کی ریلیز کے بعد بھی ہمیں بہترین ریسپانس مل سکے فلم کے ڈائریکٹر وی کے پراکاش ہیں یہ فلم پہلے پندرہ مئی کو ریلیز کرنے کا اعلان کیا گیا تھا تاہم کچھ وجوہات کی وجہ سے اس کی ریلیز ملتوی کردی گئی ہے ۔

مزید : کلچر


loading...