پاکستان میں بھارتی فلموں کی نمائش بند کی جائے :الطاف حسین

پاکستان میں بھارتی فلموں کی نمائش بند کی جائے :الطاف حسین

لاہور(یو این پی)سینئرہدایتکار الطاف حسین نے کہا ہے کہ پاکستان میں بھارتی فلموں کی نمائش کو بند کیا جائے تاکہ مقامی فلم انڈسٹری ترقی کرسکے۔ ریڈیو پروگرام راوی کنارے میں گفتگو کرتے ہوئے ان کاکہناتھاکہ میں 52 برس سے فلم انڈسٹری میں اپنی خدمات پیش کررہاہوں۔بطور ہدایتکارمیری پہلی فلم پنچھی تے پردیسی 1969 میں ریلیز ہوئی تھی۔ اب تک میں 84 فلموں کی ڈائریکشن دے چکاہوں۔انکا کہنا تھاکہ میں نے اپنے طویل کیریئر میں فلمی صنعت کے اتنے برے حالات کبھی نہیں دیکھے ،انہوں نے کہاکہ اگرپاکستان میں بھارتی فلموں کی غیرقانونی نمائش بندکردی جائے توفلم انڈسٹری کا اچھا دورایک بارپھرلوٹ سکتاہے۔

مزید : کلچر


loading...