ملکہ ترنم کا گیت ’’ہائے ظالماں میری جان جلے ‘‘ کا ری مکس تیار

ملکہ ترنم کا گیت ’’ہائے ظالماں میری جان جلے ‘‘ کا ری مکس تیار

لاہور(یو این پی) گلوکارہ حوریہ خان نے ملکہ ترنم نورجہاں کا مقبول گیت ہائے ظالماں میری جان جلے کا ری مکس تیارکرلیا۔گلوکارہ کاکہناتھا کہ یہ میرے پسندید ہ گیتوں میں سے ایک ہے۔میں نے جب بھی کسی میوزک پروگرام میں اسے گایاتوشائقین کی طرف سے بہت اچھارسپارنس ملا،میں اپنی روحانی استاد ملکہ ترنم نورجہاں کے یوم پیدائش کے موقع پر اسے ریلیزکرونگی۔ان کاکہناتھاکہ میری آوازمیں ریکارڈکیاگیا یہ گانا فلم کارتوس میں بھی شامل کرلیا گیا ہے۔ حوریہ خان کاکہناتھاکہ میراایک ویڈیو عشق عشق حال ہی میں ریلیزہواہے جسے ناظرین میں بہت پسندکیا جارہاہے۔

مزید : کلچر


loading...