جیا علی ہدایتکار قاسم علی کی فلم ’’تابوت ‘‘ میں جلوہ گرہونگی

جیا علی ہدایتکار قاسم علی کی فلم ’’تابوت ‘‘ میں جلوہ گرہونگی
جیا علی ہدایتکار قاسم علی کی فلم ’’تابوت ‘‘ میں جلوہ گرہونگی

  


لاہور(یوا ین پی) اداکارہ جیاعلی ہدایتکار سیدقاسم علی کی نئی فلم تابوت میں اداکاری کے جوہر دکھائیں گی۔بتایا گیاہے کہ فلم کی شوٹنگ کاآغاز کردیاگیاہے جس میں راشد محمود،ریجا،نوازخان ،اظہر رنگیلا اور دیگرفنکاروں نے چندمناظرعکسبند کرادئیے ہیں۔ہدایتکارسید قاسم علی نے بتایاکہ مصنفہ رخسانہ نورہیں فلم میں نئے ہیرواورہیروئین کوبھی شامل کیاجائے گا جس کے لیے مختلف فنکار وں کے ناموں پرغورکیاجارہاہے ،ان دنوں فلم کامیوزک ریکارڈ کیاجارہاہے جس کے مکمل ہونے کے بعد تواتر کے ساتھ شوٹنگ کاسلسلہ شرو ع کردیا جائے گا۔انکاکہناتھاکہ اداکارہ جیاعلی فلم کے منفردکردارمیں جلوہ گرہونگی۔جیاعلی نے بتایاکہ جاندارسکرپٹ دیکھتے ہوئے میں نے فلم سائن کی ہے۔میں پرامیدہوں کہ فلم بین میری اداکاری کوپسندکریں گے۔

مزید : کلچر


loading...