اٹالین اوپن ٹینس ‘ فیڈر ‘ نڈال اور جوکووچ کوارٹر فائنل میں پہنچ گئے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

روم (آئی این پی ) سوئس ٹینس سٹار راجر فیڈرر اور رافیل نڈال اور نوواک جوکووچ نے اٹالین اوپن ٹینس ٹورنامنٹ کے کوارٹر فائنل میں رسائی حاصل کر لی۔ اٹلی کے شہر روم میں جاری اے ٹی پی ٹینس ایونٹ کے تیسرے راؤنڈ میں دلچسپ مقابلے دیکھنے کو ملے۔ پہلے میچ میں عالمی نمبر دو راجر فیڈرر کا مقابلہ جنوبی افریقہ کے کیون اینڈرسن سے ہوا۔ راجر فیڈرر نے شاندار کارکردگی کا تسلسل برقرار رکھتے ہوئے حریف اینڈرسن کو چھ تین ، سات پانچ سے ٹھکانے لگا کر کوارٹر فائنل میں جگہ بنائی۔ دوسرے کھیلے گئے میچ میں سپینش سٹار رافیل نڈال نے امریکی حریف جون اسنار کو چھ چار ، چھ چار سے شکست دیکر اپنے سفر کو ا?گے بڑھایا۔ مینز سنگلز کے ایک اور مقابلے میں عالمی نمبر ایک نوواک جوکووچ نے برازیلین حریف تھوماز بلیسی کو پانچ سات ، چھ دو ، چھ تین سے قابو کیا۔ ادھر جاپان کے کی نشیکوری نے سربین کھلاڑی وکٹر ٹروئیکی کو یکطرفہ مقابلے کے بعد چھ چار ، چھ تین سے شکست دے کر کوارٹر فائنل میں جگہ پکی کی