میری گائیگی کے ساتھ میرا چمٹا بھی محبت کی زبان بولتا ہے ‘ عارف لوہار

میری گائیگی کے ساتھ میرا چمٹا بھی محبت کی زبان بولتا ہے ‘ عارف لوہار

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور ( این این آئی )نامور فوک گلوکار عارف لوہار نے کہا ہے کہ میری گائیگی کے ساتھ میرا خاندانی ساز چمٹا بھی محبت کی زبان بولتا ہے اور سننے والوں پر منحصر ہے کہ وہ اس ساز کی زبان کو سمجھتے ہیں کہ نہیں ، میں نے پوری دنیا میں اپنے فن کا مظاہرہ کیا اور میرے ساتھ چمٹے نے بھی میرا بھرپور ساتھ دیا اور جو محبت اور امن کی زبان میں بولتا ہوں وہی زبان میرا چمٹا بھی بولتا ہے ۔ ’’ این این آئی‘‘ سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے عارف لوہار نے کہا کہ میرا اس ساز کے ساتھ زندگی بھر کا ساتھ ہے ، جب تک میں زندہ ہوں یہ بھی میرے ساتھ پیار محبت کی باتیں کرتا رہے گا ۔ ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ پاکستان میں موسیقی کو کوئی زوال نہیں آیا البتہ ملکی حالات کی وجہ سے موسیقی کے پروگرام کم ہو گئے ہیں لیکن مجھے یقین ہے کہ بہت جلد ہماری پاک فوج ملک سے دہشت گردی کے ناسور کا خاتمہ کر کے امن قائم کرے گی ۔ انہوں نے کہا کہ میں ضرب عضب کے دوران شہید ہونیوالے شہداں کو سلیوٹ کرتا ہوں اور ان کی قربانیاں پاکستان کی تاریخ میں سنہری حروف میں لکھی جائیں گی ۔

مزید :

کلچر -