قومی ریسلنگ چیمپئن شپ 29 مئی سے فیصل آباد میں شروع ہوگی

قومی ریسلنگ چیمپئن شپ 29 مئی سے فیصل آباد میں شروع ہوگی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد (آئی این پی) پاکستان ریسلنگ فیڈریشن کے زیراہتمام 61 ویں قومی ریسلنگ چیمپئن شپ 29 مئی سے فیصل آباد میں شروع ہوگی ، آرگنائزنگ سیکرٹری اولیمپئن محمد انور نے بتایا کہ چیمپئن شپ میں ملک بھر سے 10 ٹیمیں حصہ لیں گی جن میں پاکستان ریلوے، پاکستان آرمی، پاکستان واپڈا، پاکستان پولیس، پنجاب، خیبر پختونخواہ، سندھ، بلوچستان، اسلام آباد اور فاٹا کی ٹیمیں شامل ہیں، انہوں نے کہا کہ چیمپئن شپ میں 8 ویٹ کیٹگریز کے مقابلے ہونگے جن میں 57 کلوگرام،61 کلوگرام،66 کلوگرام،70 کلوگرام،75 کلوگرام،86 کلوگرام،97 کلوگرام،120 کلوگرام شامل ہیں ، انہوں نے کہا کہ منیجرز میٹنگ 28 مئی کو ہوگی اور کھلاڑیوں کے ویٹ بھی اسی روز کئے جائیں گے، انور نے مزید بتایا کہ چیمپئن شپ کے انتظاما ت آئندہ چند روز میں مکمل کر لئے جائیں گے اور یہ چیمپئن شپ مصنوعی روشنیوں میں کھیلی جائے گی۔