انڈین پریمیئر لیگ میں آج دو میچوں کا فیصلہ ہوگا

انڈین پریمیئر لیگ میں آج دو میچوں کا فیصلہ ہوگا

چندی گڑھ (اے پی پی) انڈین پریمیئر لیگ (آئی پی ایل) میں (آج) ہفتہ کو مزید دو میچوں کا فیصلہ ہوگا۔ اس سلسلے میں کھیلے جانے والے پہلے میچ میں کنگز الیون پنجاب اور چنائی سپر کنگز کی ٹیمیں چندی گڑھ میں آمنے سامنے ہونگی۔ میچ ڈے اینڈ نائٹ ہوگا جو پاکستانی وقت کے مطابق ساڑھے تین بجے شروع ہوگا۔ آئی پی ایل میں آج کا دوسرا میچ رجستھان رائلز اور کولکتہ نائٹ رائیڈرز کی ٹیموں کے درمیان ممبئی میں کھیلا جائیگا۔ میچ ڈے اینڈ نائٹ ہوگا جو پاکستانی وقت کے مطابق ساڑھے سات بجے شروع ہوگا۔ میں رنگا رنگ ایونٹ میں آٹھ ٹیمیں حصہ لے رہی ہیں جن میں کولکتہ نائٹ رائیڈرز، کنگز الیون پنجاب، چنائی سپر کنگز، دہلی ڈیئر ڈیولز، ممبئی انڈینز، راجستھان رائلز، رائل چیلنجرز بنگلور اور سن رائزرز حیدر آباد شامل ہیں۔

مزید : کھیل اور کھلاڑی


loading...