قومی ہاکی ٹیم جنوبی کوریا کے دورے پر روانہ ہو گئی

قومی ہاکی ٹیم جنوبی کوریا کے دورے پر روانہ ہو گئی

لاہور(آئی این پی)پاکستان ہاکی ٹیم ادھار کی رقم پر جنوبی کوریا کے دورے پر روانہ ہو گئی، دونوں ممالک کے درمیان چار میچوں کی سیریز کھیلی جائے گی۔جمعہ کو فل بیک محمدعمران کی زیرقیادت قومی ہاکی ٹیم لاہور کے علامہ اقبال انٹرنیشنل ائیرپورٹ کے ذریعے براستہ دبئی جنوبی کوریا روانہ ہو گئی ۔پاکستانی ٹیم انچون میں میزبان جنوبی کوریا کے خلاف چار ٹیسٹ میچز پر مبنی سیریز کھیلے گی۔پاکستان اور کوریا کی ٹیموں کے درمیان 18، 20، 22 اور 24 مئی کو میچز کھیلے جائیں گے۔نیشنل ہاکی اسٹیڈیم میں رانا مجاہد نے میڈیا کو بتایا کہ آسٹریلیا میں چار ملکی ہاکی ٹورنامنٹ میں شرکت کے بعد وطن واپسی پر وقت کی کمی کے سبب ٹیم انتظامیہ اور سلیکشن کمیٹی سے بات نہیں ہوسکی لیکن فون پر مشاورت سے ٹیم میں تین تبدیلیاں کی گئی ہیں۔ گول کیپر امجد علی، فارورڈ کاشف شاہ اور رضوان علی کو ڈراپ کر دیا گیا۔ ان کی جگہ مظہر عباس، کاشف علی اور نواز اشفاق کو شامل کیا گیا ہے۔

مزید : کھیل اور کھلاڑی


loading...