قومی ٹیم سنوکر چیمپئن شپ میں شرکت کیلئے 23 مئی کو ایران روانہ ہو گی

قومی ٹیم سنوکر چیمپئن شپ میں شرکت کیلئے 23 مئی کو ایران روانہ ہو گی

اسلام آباد (این این آئی) قومی ٹیم رواں ماہ کے آخر میں ایران میں شیڈول تیسری ایشین ٹیم ایونٹ اینڈ چھٹی سکس ریڈ سنوکر چیمپئن شپ میں شرکت کرے گی۔ ایونٹ کیلئے قومی ٹیم کا بھی اعلان کر دیا ہے، چار پلیئرز کے ہمراہ دو ریفریز بھی ایران جائیں گے۔ ایونٹ 24 سے 31 مئی تک کھیلا جائے گا۔ پاکستان بلیئرڈ اینڈ سنوکر ایسوسی ایشن (پی بی ایس اے) کی طرف سے جاری کردہ تفصیلات کے مطابق ایونٹ کیلئے قومی ٹیم کا اعلان کر دیا گیا ٗ حمزہ اکبر، شہرام چنگیزی، محمد آصف اور محمد سجاد ملک کی نمائندگی کریں گے ٗ شبیر حسین اور نوید کپاڑیا بطور ریفری ٹیم کے ہمراہ ہوں گے، ایونٹ کی تیاری کیلئے قومی کیوئسٹس کا تربیتی کیمپ نوید کپاڑیا کی زیر نگرانی این بی سپورٹس کمپلیکس کراچی میں شروع ہو گیا ہے، کیوئسٹس صبح دس سے رات آٹھ بجے تک پریکٹس کریں گے۔ کیمپ 22 مئی کو اختتام پذیر ہو گا اور قومی ٹیم چیمپئن شپ میں شرکت کیلئے 23 مئی کو براستہ دبئی ایران روانہ ہو گی۔

مزید : کھیل اور کھلاڑی


loading...