فلپ ہیوز کی موت کا مکمل جائزہ لینے کے لئے کمیٹی بنانے کا فیصلہ

فلپ ہیوز کی موت کا مکمل جائزہ لینے کے لئے کمیٹی بنانے کا فیصلہ

 سڈنی ( این این آئی) کرکٹ آسٹریلیا نے فلپ ہیوز کی موت کا مکمل جائزہ لینے کے لئے کمیٹی بنانے کا فیصلہ کر لیا ۔ کرکٹ آسٹریلیا کا کہنا ہے کہ حادثے بارے جانچ پڑتال کا مقصد کسی کو کٹہرے میں لانا نہیں بلکہ آئندہ اس قسم کے حادثات سے بچنا ہے ۔ کرکٹ آسٹریلیا کے چیف ایگزیکٹیو جیمز سودرلینڈ نے کہا کہ فلپ کی موت نے بہت رنج پہنچایا ۔ چاہتے ہیں کرکٹ میں دوبارہ کبھی ایسا حادثہ پیش نہ آئے ، اس حوالے سے بننے والی کمیٹی فلپ ہیوز کی موت کی وجوہات کو جاننے کے علاوہ میدان میں بال سے بچنے کے لئے حفاظتی اقدامات کی تجاویز بھی پیش کرے گی ۔ کینگرو کرکٹر فلپ ہیوز نومبر 2014ء میں ڈومیسٹک میچ کے دوران سر پر بال لگنے کے بعد جاں بحق ہوئے تھے ۔

مزید : کھیل اور کھلاڑی


loading...