پاکستان اور برطانیہ کے درمیان عمران فاروق قتل کیس کے معاملات طے پا گئے

پاکستان اور برطانیہ کے درمیان عمران فاروق قتل کیس کے معاملات طے پا گئے
پاکستان اور برطانیہ کے درمیان عمران فاروق قتل کیس کے معاملات طے پا گئے

  


اسلام آباد ( مانیٹرنگ ڈیسک ) متحدہ قومی موومنٹ کے مقتول رہنماءڈاکٹر عمران فاروق قتل کیس کے حوالے سے حکومت پاکستان اور سکاٹ لینڈ یارڈ کے درمیان معاملات طے پا گئے ہیں ۔

نجی ٹی وی چینل نیو ٹی وی کے مطابق بتایا گیا ہے کہ سکاٹ لینڈ یارڈ کو ڈاکٹر عمران فاروق قتل کے مرکزی ملزم معظم علی کو برطانیہ کے حوالے کیا جائے گا ۔ نجی ٹی وی نے مزید بتایا کہ وزارت داخلہ کی جانب سے ملزمان کے تبادلے کا معاہدہ معطل کیا گیا تھا لیکن اب معظم علی کو برطانیہ کے حوالے کرنے سے پہلے معاہدہ بحال کیا جائے گا ۔ پہلے مرحلے میں وزارت داخلہ کی جانب سے ملزمان تک رسائی دی جائے گی جس میں وہ ملزمان سے تفتیش کر سکیں گے ۔

مزید : قومی


loading...