آئرلینڈ 2017ء ویمنز رگبی ورلڈ کپ کی میزبانی کرے گا

آئرلینڈ 2017ء ویمنز رگبی ورلڈ کپ کی میزبانی کرے گا

ڈبلناے پی پی) آئرلینڈ 2017ء میں شیڈول ویمنز رگبی ورلڈ کپ کی میزبانی کرے گا۔ آئرش رگبی یونین کے اعلامیئے کے مطابق میگا ایونٹ کے پول میچز ڈبلن میں یونیورسٹی کالج میں جبکہ سیمی فائنلز اور فائنل میچ کوئنز یونیورسٹی اور السٹر کنگز پان سٹیڈیم بلفاسٹ میں کھیلے جائیں گے۔ یہ ویمنز رگبی ورلڈ کپ کا آٹھواں ایڈیشن ہو گا جس میں انگلینڈ کی ٹیم ٹائٹل کا دفاع کرے گی۔

آئرش حکام کا کہنا ہے کہ میگا ایونٹ کی میزبانی ہمارے لئے اعزاز کی بات ہے اور ہم نے کامیاب اور یادگار انعقاد کو یقینی بنانے کیلئے ہر ممکن اقدامات کریں گے۔

مزید : کھیل اور کھلاڑی


loading...