ڈوپ ٹیسٹ میں 8 ماہ پابندی کی سزا کاٹنے کے بعد چانگ وائی ورلڈ بیڈمنٹن چیمپئن شپ کھیلیں گے

ڈوپ ٹیسٹ میں 8 ماہ پابندی کی سزا کاٹنے کے بعد چانگ وائی ورلڈ بیڈمنٹن چیمپئن شپ ...

کوالالمپور(این این آئی)ڈبل اولمپک سلور میڈلسٹ اور ملائیشین سٹار لی چانگ وائی رواں برس روس میں شیڈول ورلڈ بیڈمنٹن چیمپئن شپ میں شرکت کریں گے۔ ورلڈ بیڈمنٹن فیڈریشن کی طرف سے میگا ایونٹ کیلئے وائلڈ کارڈ انٹری نہ ملنے پر بیڈمنٹن ایسوسی ایشن آف ملائیشیا نے سابق عالمی نمبر ایک کو متازع طور پر ٹیم میں شامل کر لیا ہے۔ لی چانگ وائی نے ڈوپ ٹیسٹ میں 8 ماہ پابندی کی سزا کاٹنے کے بعد متاثر کن واپسی کی ہے اور انہوں نے سودرمن کپ میں اپنی ٹیم کو جنوبی کوریا کے خلاف شاندار فتح دلائی۔

ملائیشیا نے ان کی کارکردگی سے متاثر ہو کر ٹاپ رینکنڈ پلیئر کو ڈراپ کر کے چانگ وائی کو میگا ایونٹ کیلئے سکواڈ میں طلب کیا ۔

مزید : کھیل اور کھلاڑی


loading...