بھارتی پولیس کا آئی پی ایل چیئر لیڈرز کے ہوٹل پر دھاوا

بھارتی پولیس کا آئی پی ایل چیئر لیڈرز کے ہوٹل پر دھاوا

رائے پور( آئی این پی)بھارتی پولیس نے آئی پی ایل چیئر لیڈرز کے ہوٹل پر دھاوا بول دیا ، صحافیوں کے کمروں کی بھی تلاشی لی گئی ۔نجی ٹی وی کے مطابق سرائے پور میں گزشتہ دنوں دہلی ڈیر ڈیولز اور چنئی سپر کنگز کے درمیان میچ ہوا۔ اس مقابلے کے لئے یہاں آنے والی چنئی ٹیم کی چیئر لیڈرز کے ساتھ مقامی پولیس نے انتہائی ہتک آمیز سلوک کیا۔ خواتین سمیت تقریباً ایک درجن پولیس اہلکار تین گاڑیوں پر سوار ہو کر مقامی ہوٹل پہنچے جہاں یہ چیئر لیڈرز مقیم تھیں۔ پولیس نے فوراً ہی ان لڑکیوں کے کمروں کے دروازے زور زور سے کھٹکھٹانے شروع کر دیئے۔ اس سے ان کے دل ویسے ہی خوف سے دہل گئے۔ دروازہ کھلتے ہی یہ پولیس اہلکار جنگلیوں کی طرح کمروں میں داخل ہوئے اور لڑکیوں پر الٹے سیدھے سوالات کی بوچھاڑ کر دی۔

مزید : کھیل اور کھلاڑی


loading...