نیوزی لینڈ کی ویمن کرکٹ ٹیم آئندہ ماہ بھارت کا دورہ کریگی

نیوزی لینڈ کی ویمن کرکٹ ٹیم آئندہ ماہ بھارت کا دورہ کریگی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

ولنگٹن ( نیٹ نیوز)نیوزی لینڈ کی ویمن کرکٹ ٹیم آئندہ ماہ بھارت کا دورہ کرے گی۔ نیوزی لینڈ کی ٹیم دورے کے دوران میزبان ٹیم کے خلاف پانچ ون ڈے اور تین ٹی ٹونٹی میچوں کی سیریز کھیلے گی۔ دونوں ٹیموں کے درمیان ون ڈے سیریز کے تمام میچز ایم چناسوامی سٹیڈیم ٗ ٹی ٹونٹی سیریز کے میچز کرناٹکا میں کھیلے جائیں گے۔
بھارتی کرکٹ بورڈ کی طرف سے جاری کردہ بیان کے مطابق نیوزی لینڈ کی ویمن ٹیم وارم اپ میچ سے دورے کا آغاز کرے گی۔