جعلی ادویات کی لعنت

جعلی ادویات کی لعنت

مکرمی! جعلی ادویات کی وجہ سے ہزاروں افراد لقمہ اجل بن چکے ہیں۔اب حکومت کو خیال آہی گیاکہ وہ جعلی ادویات بنانے والوں کے خلاف عملی طور پر سخت تادیبی کارروائی کرے اور جو کالی بھیڑیں ہیں، انہیں اور ان کی سرپرستی کرنے والوں کو بھی بے نقاب کیا جائے، تاکہ معاشرے کو اس ناسور سے نجات ملے اور عوام کو معیاری اور سستی ادویات میسر آ سکیں۔ جعلی ادویات کا کالا دھندہ گزشتہ کئی برسوں سے چلا آ رہا ہے۔ حکومتی عہدیداروں اور افسر شاہی کی بھرپور سر پرستی کی وجہ سے ان پر ہاتھ نہیں ڈالا جا رہا۔ حال ہی میں میڈیا کے مختلف پروگراموں میں بھی جعلی ادویات اور ملاوٹ زدہ اشیائے خورونوش تیار کرنے والی فیکٹریوں کو دکھایا گیا، مگر انہیں سیل کرنے کے بعد دوبارہ کھول دیا گیا۔

سید جاوید علی شاہ امامی، سیالکوٹ، 0332-8675098)

مزید : اداریہ


loading...