کالا باغ ڈیم ،وقت کی ضرورت

کالا باغ ڈیم ،وقت کی ضرورت

مکرمی!کالاباغ ڈیم کے دشمن پاکستان کی ترقی و خوشحالی کے دشمن ہیں۔ کالا باغ ڈیم میں جو پانی ذخیرہ کیا جائے گا، آبپاشی کی غرض سے تمام صوبوں کو سارا سال فراہم ہو سکے گا۔ سرحد، سندھ اور بلوچستان کو وافر پانی دستیاب ہوگا، جس سے یہ صوبے زرعی دولت سے مالامال ہو جائیں گے۔ ہمارا ازلی دشمن ایسا ہرگز نہیں چاہتا ،اسی وجہ سے وہ پاکستان میں موجودہ اپنے ایجنٹوں کو کالا باغ ڈیم کی مخالفت پر اکساتا رہتا ہے۔ بجلی کے بڑھتے ہوئے بحران اور پانی کی قلت کے پیش نظر 2020ء تک پاکستان کو کم از کم 3بڑے ڈیموں کی ضرورت ہے، جن میں سب سے اہم کالاباغ ڈیم ہے، جو نہ صرف زرعی شعبے میں انقلاب لائے گا، بلکہ ملک و قوم کی ترقی و خوشحالی میں بھی اہم کردار ادا کرے گا، لہٰذا حکومت بلاتاخیر کالاباغ ڈیم پراجیکٹ پر کام شروع کرے۔

(چودھری محمد اکمل چیمہ، سابق تحصیل و ضلع ناظم سیالکوٹ)

مزید : اداریہ


loading...