پولیس ملازمین کے لئے الگ ہسپتال بنائے جائیں

پولیس ملازمین کے لئے الگ ہسپتال بنائے جائیں

مکرمی! ملک کے کئی محکموں نے اپنے ملازمین کے لئے الگ ہسپتال قائم کر رکھے ہیں، جبکہ محکمہ پولیس کے ملازمین کو اس طرح کی کوئی سہولت حاصل نہیں، حالانکہ ان ملازمین کے لئے ہسپتال کی اشد ضرورت ہے، کیونکہ یہ ملازمین دیگر ملازمین کی نسبت حادثات سے زیادہ دوچار ہوتے ہیں۔ کبھی دورانِ گشت کوئی حادثہ پیش آ گیا اور کبھی جرائم پیشہ افراد سے مقابلہ ہوگیا۔حادثے کے وقت سول ہسپتال میں زخمی یا بیمار ملازم پر ضرورت کے مطابق توجہ نہیں دی جاتی، اسی طرح پولیس ملازم کا اگر کوئی بچہ بیمار ہو جائے تو ملازم کو رخصت کی ضرورت پڑتی ہے، اگر رخصت نہ ملے تو ملازم ذہنی پریشانی کا شکار ہو جاتا ہے، جس سے محکمانہ کارکردگی متاثر ہوتی ہے، جبکہ سی ایم ایچ وغیرہ میں مریض پر مکمل توجہ دی جاتی ہے اور ہسپتال کا عملہ مریض کی خود دیکھ بھال کرتا ہے، جس سے ملازم کو رخصت کی ضرورت ہی نہیں پڑتی اور ملازم ذہنی طور پر بھی مطمئن رہتا ہے، اس لئے پولیس ملازمین کے لئے ہر ضلع میں پولیس کے اپنے ہسپتال قائم ہونے سے سول ہسپتال کے مریضوں میں بھی کمی ہو جائے گی اورپولیس ملازمین کے علاوہ عوام کو بھی فائدہ ہوگا۔

(رانامحمود احمد چک نمبر58جنوبی ڈوگرانوالہ تحصیل و ضلع سرگودھا)

مزید : اداریہ


loading...