آصف زرداری اور مولانا فضل الرحمان کی ملاقات ، اہم معاملات پر بات چیت

آصف زرداری اور مولانا فضل الرحمان کی ملاقات ، اہم معاملات پر بات چیت
آصف زرداری اور مولانا فضل الرحمان کی ملاقات ، اہم معاملات پر بات چیت

  


اسلام آباد ( مانیٹرنگ ڈیسک ) پاکستان پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین اور سابق صدر آصف علی زرداری اور جمعیت علماءاسلام ف کے سربراہ مولانا فضل الرحمان کے درمیان ملاقات ہوئی ہے ۔

ذرائع کی جانب سے بتایا گیا ہے کہ دونوں رہنماﺅں کے درمیان ملاقات میں پاک چین اقتصادی راہداری پر بات چیت کی گئی ہے جبکہ آصف علی زرداری نے مولانا فضل الرحمان کو اپنے دورہ افغانستان کے حوالے سے بھی آگاہ کیا ۔ ذرائع کا مزید کہنا تھا کہ دونوں رہنماﺅں نے کراچی میں ہونے والے سانحہ صفورہ چورنگی پر تشویش کا اظہار بھی کیا ہے ۔

مزید : قومی


loading...