محمود مرزا مرحوم

محمود مرزا مرحوم

پاکستان کے نامور پولیٹیکل اکانومسٹ، قانون دان اور دانشور محمود مرزا83سال کی عمر میں انتقال کر گئے۔ اُنہیں لاہور میں ڈیفنس کے قبرستان میں سینکڑوں سوگواروں نے سپردخاک کیا۔ اُن کے سفرِ آخرت میں ہر مکتب فکر سے تعلق رکھنے والے اہلِ دانش نے شرکت کی۔ مرزا صاحب مرحوم پاکستان کو ایک ترقی یافتہ مُلک دیکھنا چاہتے تھے۔ اس راہ میں حائل طبقوں، گروہوں اور رویوں کی نشاندہی کرتے اور اس کے خلاف آواز اُٹھا کر حب الوطنی کا حق ادا کرتے تھے۔ اُن کی تحریریں ہمارے معاشرے کی سمت درست کرنے اور اس پر شدت سے محوِ سفر رہنے کی ضرورت کا احساس دِلاتی رہیں گی۔ وہ دیانت اور شرافت کا مرقع تھے۔ اللہ تعالیٰ اُن کی مغفرت فرمائے اور پاکستان کے سب اہلِ دانش کوتعصبات اور مفادات سے اوپر اُٹھ کر اُن ہی کی طرح پاکستانی فکر کی شمع جلانے کی توفیق عطا فرمائے(آمین)

مزید : اداریہ


loading...