سموں کی بائیو میٹرک تصدیق کی ڈیڈ لائن ختم ،اب ایکشن ہوگا

سموں کی بائیو میٹرک تصدیق کی ڈیڈ لائن ختم ،اب ایکشن ہوگا
 سموں کی بائیو میٹرک تصدیق کی ڈیڈ لائن ختم ،اب ایکشن ہوگا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن (پی ٹی اے )کی طرف سے سموں کی بائیومیٹرک تصدیق کی ڈیڈ لائن ختم ہو گئی ہے ۔تفصیلات کے مطابق پہلے حکومت کی طرف سے سموں کی تصدیق کیلئے 12اپریل کاوقت دیا گیا تھا مگر تب تک صرف 7کروڑ سے زائد سموں کی تصدیق ہی ہو سکی تھی جس کی وجہ سے وزارت داخلہ نے ڈیڈ لائن بڑھا 15اپریل کردی تھی اور ساتھ ہی ساتھ یہ اعلان کر دیا تھا کہ اس کے بعد ڈیڈ لائن نہیں بڑھائی جائے گی اور تمام غیرتصدیق شدہ سموں کو بند کر دیا جائے گا۔پی ٹی اے کے ترجمان کے مطابق حکومت کی مقررہ ڈیڈ لائن تک 8کروڑ سے زائد سموں کی تصدیق کر لی گئی ہے جبکہ غیر تصدیق شدہ 80لاکھ سموں کو بند کر دیا جائے گا۔

مزید :

قومی -اہم خبریں -