گرین ٹرین : پانی ، کھانا ، چائے ، بجلی ، وائی فائی کچھ بھی نہ ملا ، مسافر لاہور پہنچتے ہی رونا روتے رہے

گرین ٹرین : پانی ، کھانا ، چائے ، بجلی ، وائی فائی کچھ بھی نہ ملا ، مسافر لاہور ...
گرین ٹرین : پانی ، کھانا ، چائے ، بجلی ، وائی فائی کچھ بھی نہ ملا ، مسافر لاہور پہنچتے ہی رونا روتے رہے

  


لاہور ( مانیٹرنگ ڈیسک ) وزارت ریلوے کی جانب سے اسلام آباد سے کراچی کے لیے چلائی جانے والی گرین ٹرین نے لاہور پہنچتے ہی حکومت کے دعووں کا پول کھول دیا ۔خصوصی گرین ٹرین اسلام آباد سے کراچی جاتے ہوئے لاہور ریلوے سٹیشن پر قیام کے لیے رکی تو مسافروں نے شکایات کے انبار لگا دیے ۔ مسافروں کی جانب سے بتایا گیا ہے کہ انہیں ابھی تک کے سفر میں نہ پانی ملا ہے نہ ہی ٹرین میں کہیں بجلی نظر آئی ہے۔ انہوں نے شکوہ کیا کہ اس طویل سفر میں انہیں وائی فائی کی سہولت دینے کا وعدہ کیا تھا لیکن وائی فائی تو بہت کھانا اور چائے بھی نہیں دی گئی ۔ مسافروں کی جانب سے احتجاج کرتے ہوئے کہا گیا ہے کہ گرین ٹرین کی ٹکٹ دوسری گاڑیوں کی نسبت بہت مہنگی ہے لیکن اس کے باوجود انہیں کوئی ایسی سہولت ابھی تک میسر نہیں آئی جس کا وعدہ حکومت کی جانب سے کیا گیا تھا ۔

یاد رہے گرین ٹرین کا افتتاح آج وزیر اعظم نواز شریف کی جانب سے کیا گیا تھا اور انہوں نے اس ٹرین سمیت وزارت ریلوے کی بھی خوب تعریف کی تھی ۔ وفاقی وزیر ریلوے نے ٹرین کے چلنے سے قبل دعویٰ کیا تھا کہ اس ٹرین کے تمام انتظامات اور سہولیات کا انہوں نے خود جائزہ لیا ہے جس کے بعد انہوں نے ٹرین کو بہترین قرار دیا تھا ۔

دوسری جانب گرین ٹرین کے پہلے ہی سفر کے دوران 20 کلومیٹر چلنے کے بعد ٹرین کا انجن خود بخود بوگیوں سے الگ ہو گیا تھا ۔ اور ان تمام واقعات کے پیش نظر حکومتی دعووں کا پول کھل کر سامنے آ گیا ۔

مزید : لاہور


loading...