سپر ایٹ ٹورنامنٹ ،بلال آصف نے ڈیبیو پرتیز ترین سنچری بنا کر سب کو حیران کردیا
فیصل آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) سیالکوٹ سٹالینز کے آل راؤنڈر بلال آصف نے اپنے ڈیبیو پر تیز ترین سنچری بنا کر سب کو حیران کردیا۔تفصیلات کے مطابق نیشنل سپر ایٹ ٹورنامنٹ میں سیالکوٹ سٹالینزکے بلال آصف نے ایبٹ آباد فالکن کے خلاف کھیلتے ہوئے 48گیندوں پر 10چھکوں اور 8چوکوں کی مدد سے 114رنز سکور کئے ۔بلال آصف نے 43گیندوں پر اپنی سنچری مکمل کی اور سپر ایٹ ٹورنامنٹ میں ڈیبیو پر سنچری بنانے والے پہلے پاکستانی بلے باز بن گئے ۔